متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پولیس کا میگا آپریشن ، 97 مجرموں کو گرفتار کرکے اربوں کی مالیت بچائی

خلیج اردو
05 جنوری 2021
دبئی : دبئی پولیس نے 2020 میں خطرناک مجرموں کو گرفتار کرکے بلین درہم نقصان کو بچایا ہے۔ کریمینل انویسٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ان گرفتاریوں سے ملک کو 11.8 بلین درہم کا نقصان ہونے سے بچایا گیا ہے۔

دو آپریشنز کے دوران 21 سائبرکرائم کے مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔ جس سے 5.8 بلین درہم کا نقصان ہونے سے بچا۔ ایم فوکس ہنٹ آپریشن میں پولیس نے افریقہ کے ایک گینگ کو پکڑ جو 18 ممالک میں 81 جعلی کاروبار کررہا تھا۔ اس آُریشن سے ایک انلائن فراڈ کو بے نقاب کیا گیا۔ جس نے 32 ملین درہم سے زائد کا فراڈ پلان کیا ہوا تھا۔

فوکس ہنٹ 2 میں 12 سائبر کرائم مجرمان کو پکڑا گیا جس میں ایک کا فرضی نام ہش پپیز اور دوسرے کا ووڈبیری تھا اور یہ 1.6 ملین کا فراڈ کرنے کی پلاننگ کر گئے تھے۔ اس گینگ نے متحدہ عرب امارات سے باہر منی لانڈرنگ ، سائبر فراڈ ، ہیکنگ ، ایمپرسونیشن ، دھوکہ دہی اور چوری کی وردات کیں تھیں۔

پولیس نے جعلی وراثت دھندے کو بھی بے نقاب کیا جس سے 5.9 بلین درہم کا فراڈ روکا گیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button