خلیج اردو آن لائن:
دبئی کی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ایسے افراد کو دبئی ٹرانسپورٹ ایگزیبیشن میں شرکت کی ترغیب کی دی گئی ہے جو مستقبل میں دبئی کی ٹرانسپورٹ سے متعلق کچھ سیکھانا چاہتے ہیں۔
ایسے افراد کو درخواست کی گئی ہےکہ وہ مینا ٹرانسپورٹ کانگرس اینڈ ایگزیبیشن کے لیے 15 جنوری سے پہلے رجسٹریشن کروائیں اور 25 فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل کریں۔
یہ ایگزیبیشن 29 اور سے 31 مارچ کے دوران دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں منعقد ہوگی۔ اور یہ ایگزیبیشن درپیش مسائل کے پائیدار اور متنوع حل ڈھونڈنے کے لیے ایک اہم فورم ہے۔
ایم ای این اے (مینا) ایگزیبیشن کے ایڈٰیشن میں ایک مخصوص تھیم اپناتی ہے تاکہ تازہ ترین تخلیقی سوچ کو یکجا کر سکے، بین الاقوامی تعاون کو بڑھاوا دے سکے، اور تبادلے کو بڑھا سکے۔
لہذا سال 2021 کے لیے اس ایگزیبیشن کا تھیم بلڈنگ دی فیوچر موبیلیٹی رکھا گیا ہے۔ جس میں مصنوعی ذہانت، خود کار بسیں، کلین بسز، سے اور دیگر ایسی ٹیکنالوجی سے متعلق ایگزیبیشن منعقد کی جائے گی جس کا مقصد ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کی ترغیب دینا ہے۔
یہ نمائش ہر دو سال بعد منعقد کی جا تی ہے جس میں دنیا بھر سے لوگ اور پالیسی ساز شرکت کرتے ہیں۔
Source: Khaleej Times







