خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور گرگیش کا کہنا ہے کہ سفارتی تعلقات کی بحال کے ایک ہفتے بعد یو اے ای اور قطر کے درمیان تجارت اور آؐمد و رفت بحال ہوجائے گی۔
میڈیا کے ساتھ وریچوئل بریفنگ کے دوران ڈاکٹر گرگیش کا کہنا تھا کہ ڈٰپلومیٹک مشن کی بحالی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے خلیجی ریاستیں جلد فیصلے کریں گیں۔
گرگیش کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای ال اولا میں ہونے والے معاہدے کے حوالے سے مثبت جذبات رکھتا ہے اور اس معاہدے کی مکمل حمایت کرتا ہے اور قطر بحران کے خاتمے کے لیے پر امید ہے۔
Source: Khaleej Times







