متحدہ عرب امارات

دبئی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث ایک ہوٹل پر جرمانہ عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے محکمہ اقتصادیات کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے معائنے کے لیے کیے گئے حالیہ دورے کے دوران ایک ہوٹل پر کورونا ایس او پیرز پر عمل درآمد میں ناکامی کے باعث جرمانے عائد کر دیا گیا۔

حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حالیہ انسپیکشن مہم کے دوران 579 کاروباری مراکز کو کورونا ایس او پیز پر عمل پیرا پایا گیا۔

مزید برآں، محکمہ اقتصادیات کی جانب سے کورونا کے پھیلاؤ کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عمل در آمد کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

خیال رہےکہ دبئی کے محکمہ اقتصادیات نے سال 2020 میں کاروباری مراکز کی انسپیکشن کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار دورے کیے

دبئی کے محکمہ اقتصادیات کے کنزیومر پروٹیکشن اور کمرشل کمپلائنس کے سیکشن نے سال 2020 میں کاروباری مراکز کے لیے انسپیکشن (معائنہ) کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار دورے کیے۔ ان دوروں کا مقصد کاروباری مراکز کی جانب سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے قواعد و ضوابط کو یقینی بنانا تھا۔

اس مہم کے دوران محکمہ اقتصادیات نے 1 لاکھ 37 ہزار 700 کاروباری مراکز اور دکانوں کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پایا۔

جبکہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی 424 دکانوں پر جرمانے عائد کیے گئے،

1810 دکانوں کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا،

اور کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی جرم  میں اس مہم کے دوران 175 دکانوں کو بند کر دیا گیا۔

محکمہ اقتصادیات کے سی سی سی پی کے ڈائریکٹر عبدالعزیز تننک نے بتایا کہ کے محکمہ اقتصادیات کورونا ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنانے کے لیے کاروباری مراکز کے معائنے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران محکمے کی ٹیموں نے مارکیٹوں میں ایس اوپیز پر عمل در آمد کو یقینی بنانے اور عام عوام سے انکی رائے جاننے کے لیے دن رات محنت کی ہے۔

مزید برآں، محکمہ اقتصادیات کی جانب سے عوام سے درخواست کی ہے کہ کورونا ایس او پیز کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی شکایت محکمہ اقتصادیات تک بذریعہ دبئی کنزیومر ایپ، کال کر کے یا ویب سائٹ پر جا کر پہنچائیں۔

https://twitter.com/Dubai_DED/status/1347093253502468097?s=20

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button