متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے آسٹریلیا سے پرندوں کی درآمد پر لگائی گئی پابندی ختم کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت ماحولیات اور موسمی تبدیلیوں سے متعلقہ وزارت نے آسٹریلیا سے تمام قسم کے زندہ پرندوں کی درآمد پر لگائی گئی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس پابندی کے ختم کیے جانے کے بعد اب آسٹریلیا سے تمام گھریلو پرندوں جنگلی پرندوں، چوزوں انڈوں اور سجاوٹی پرندے آسٹریلیا سے یو اے ای میں درآمد کیے جا سکیں گے۔

یاد رہے کہ نومبر 2020 میں وزارت سے نئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نوٹیفکیشن کے بعد ایسے علاقوں سے پرندوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی تھی جہاں پر ایوی انفلوئنزا کی وبا پھیل گئی تھی۔

اس پابندی کے تحت آسٹریلیا کہ علاوہ نیدر لینڈ، جرمنی، اور روس کے کچھ علاقوں سے تمام گھریلو پرندوں جنگلی پرندوں، چوزوں انڈے اور سجاوٹی پرندوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

جبکہ اسی دوران یو کے کے بعض علاقوں سے مرغٰی کے گوشت اور انڈوں کی درآمد پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button