خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز ملک بھر میں کورونا کے 2988 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3658 رپورٹ کی گئی ہے۔
جس کے بعد ملک بھر میں ابتک سامنے آنے والے کیسز کی کل تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 754 ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 1 لاکھ 99 ہزار 178ہوگئی ہے۔
ابتک متحدہ عرب امارات میں 22 ملین کے قریب کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات بھر میں کورونا ویکسین عوام کو لگائے جانے کی مہم بہت تیزی سے جاری ہے۔
ملک بھر میں اس وقت دو اقسام کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔ جس میں سے ایک ویکسین چینی کمپنی سینوفارم کی تیار کردہ ہے جبکہ دبئی میں سینو فارم کے علاوہ فائزر کمپنی کی تیار کردہ ویکسین بھی لگائی جا رہی ہے۔
دونوں اقسام ویکسین رہائشیوں کو بلکل مفت لگائی جا رہی ہے۔
Source: Khaleej Times







