خلیج اردو
10 جنوری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں اتوار سے درجہ حرارت میں انتہائی کمی آئے گی۔درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا ہے۔ نیشنل ڈیپارٹمنٹ آف میٹرویالوجی این سی ایم کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت انتہائی کم ہے۔
آج کیلئے مطلع صاف ہے تاہم دن گزرنے کے ساتھ ہلکے بادلوں کی توقع ہے۔ صبح کے وقت پہاڑوں اور اندرونی علاقوں میں سخت سردی ہوگی جبکہ صبح کے وقت اوس پڑنے سے مختلف علاقوں میں یخ بستہ ہوئیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
آج صبح درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گئی تھی۔ العین میں راکناح کے مقام پر ایسے ہی درجہ حرارت ریکارڈ کی گئی ۔
#أقل_درجة_حرارة سجلت على الدولة صباح هذا اليوم 2 درجة مئوية تحت الصفر في ركنة الساعة 05:15 بالتوقيت المحلي لدولة الإمارات.
The #lowest_temperature recorded over the country today morning was 2 °C below zero in Raknah at 05:15 UAE Local.— المركز الوطني للأرصاد (@ncmuae) January 9, 2021
این سی ایم کے مطابق رات کو خنکی اور پیر کے روز سے صبح کے وقت کچھ اندرونی علاقوں میں خنکی ہوگی ۔ ہلکے سے درمیانے درجہ کی ہوئیں چلیں گی۔ گلف عربیہ اور اومان سمندر میں درمیانی درجے کی طغیانی ہو گی ۔







