متحدہ عرب امارات

دبئی کی جانب سے پبلک ٹرانسوپرٹ کو مزید پرکشش بنایا جارہا ہے

خلیج اردو
10 جنوری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو انتہائی کسٹمر فرینڈلی بنایا گیا ہے۔ یہ مسافروں کیلئے نہ صرف استعمال میں آسان ہے بلکہ یہ دنیا کی سب سے جدید اور بڑی پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم بھی ہے۔

حال ہی میں دبئی پبلک ٹرانسپورٹ کو مزید بہتر اور پرکشش بنانے کیلئے حکومتی کوششیں تیز ہوگئیں ہیں۔ ڈیڈیکیٹڈ بس اور ٹیکسی لین بنانے کے بعد یہ اب زیادہ پرکشش بھی ہو گئی ہے۔ دبئی میں سڑکوں پر بسوں اور ٹیکسیوں کیلئے الگ الگ لین بنائے گئے ہیں۔ دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے نے ٹرانزٹ کو مزید خوبصورت اور آسان بنادیا ہے۔

الگ الگ لین کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں مزید ہمواری اور تیزی آئی ہے۔ تاہم یہ نئی تبدیلیاں جنوری سے قابل عمل ہوں گی۔ یہ خالد بن ولید سٹریٹ پر ہوں گی جو ایک بہت مصروف شاہراہ ہے۔

اس نئی تبدیلی سے مسافروں کو سفر کرنےمیں آسانی کے ساتھ ساتھ ان کے وقت کی بچت بھی ہو گی۔ ان افراد کیلئے یہ اہم ہے جو اپنی گاڑیاں روک کر پبلک ٹرانسپورٹ کا اسےتعمال کریں۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button