خلیج اردو آن لائن:
سال 2020 کے دوران عجمان بلدیہ کی جانب سے 587 صنعتی مراکز پر ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے کی وجہ سے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
انسپیکشن کے لیے محکمے کی جانب سے 2020 کے دوران 2267 دورے کیے گئے جس کے دوران 587 صنعتی مراکز کو ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورز کا مرتکب پا کر جرمانے عائد کیے گئے۔
عجمان بلدیہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمان النعیمی نے بتایا کہ انسپیکشن پورا سال جاری جس کا مقصد غیر قانونی سرگرمیوں کو کم کرنا اور اور شہر کی ظاہری خوبصورتی کو برقرار رکھنا تھا۔
متعدد صنعتی مراکز کوڑا کرکٹ، صنعتی فضلہ اپنی حدود سے باہر پھینکنے جیسی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوئے تھے۔
اس انسپیکشن کے دوران پلاسٹک انڈسٹری، ڈٰیزل اور آئل ریفائنری سمیت دیگر تمام صنعتوں کا معائنہ کیا گیا تھا۔
انسپیکشن کے لیے دورے شام میں کیے گئے تھے اور متعدد صںعتوں کو ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کے لیے رعایتی مدت بھی فراہم کی گئی ہے۔
النعیمی نے بتایا کہ انسپکشن مہم کا مقصد معاشرے کے تمام سیکٹر خاص طور پر ورکرز میں ماحول سے متعلق آگاہی کو بڑھانا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے صںعتی مراکز جو ماحولیاتی قوانین پر عمل نہیں کرتے انہیں وارننگ، دی جاتی ہے، جرمانہ عائد کیا جاتا اور پھر بھی اگر قوانین پر عمل نہ کیا جائے تو ایسے مراکز کو بند کر دیا جاتا ہے۔
Source: Khaleej Times







