متحدہ عرب امارات

ابوظہبی نے درب ٹول گیٹ سسٹم سے 12 ہزار افراد کو استشنا دے دی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی نے حال میں نصب کیے گئے درب ٹول گیٹ سسٹم سے 12 ہزار کار مالکان کو استشنا دے دی۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں آئی ٹی سی کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ ٹول گیٹ سسٹم کے لیے ابتک 4 لاکھ افراد رجسٹریشن کروا چکے ہیں

یاد رہے کہ یہ نظام ابوظہبی کی طرف آنے والے 4 پلوں پر نصب کیا گیا ہے۔ اس کےذریعے خود کار طریقے سے ٹول کاٹا جاتا ہے۔ جو کہ اس درب نظام کے تحت کے رش کے اوقات میں اس گیٹ سے گزرنے پر 4 درہم ہے۔

یہ 2 جنوری 2021 کو لانچ کر دیا گیا تھا۔

اس کےعلاوہ پولیس کی جانب سے کار ڈرائیوروں کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ درب سسٹم کی طرف آتے ہوئے سڑک کے کنارے پر یا ہارڈ شولڈر پر گاڑی مت کھڑی کریں اس سے حادثات ہونے کا خدشہ ہے۔

اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کار سواروں کو سزاؤں کو سامنا کرنا پڑے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button