متحدہ عرب امارات

دبئی:  نجی پارٹیوں میں مقررہ حد سے زیادہ مہمان مدعو کرنے پر 50 ہزار درہم جرمانے کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں لوگوں کو نجی پارٹیاں منعقد کرنے کی اجازت ہوگی تاہم انہیں کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔ اور کورونا ایس او پیز کر عمل نہ کرنے کی صورت میں انہیں بھاری جرمانوں کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دبئی میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق کورونا سے متعلق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

نجی پارٹیوں کے لیے کن قواعد وضوابط پر عمل کرنا ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں کتنا جرمانہ ہوگاَ؟

گھر میں کسی بھی قسم کے اجتماع کے لیے زیادہ سے زیادہ 30 لوگ مدعو کیے جا سکتے ہیں۔

اور اس حد سے زیادہ لوگ مدعو کرنے کی صورت میں پارٹی کے میزبان پر 50 ہزار درہم جرمانہ جبکہ ایسی پارٹی میں آنے والے مہمانوں پر فی کس 15 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

جبکہ ہالز میں منعقد کی جانے والی کسی بھی قسم پارٹی، اجتماع یا شادی کی تقریب میں زیادہ سے زیادہ 200 لوگ مدعو کیے جا سکتے ہیں۔

پارٹیوں میزبانی کرتے وقت درج ذیل قواعد پر عمل کرنا ضروری ہوگا:

  • گھروں میں پارٹی منعقد کرنے کیصورت میں ہر شخص کے لیے 4 مربع میٹر کی جگہ ہونی چاہیے۔
  • پارٹی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ایک دوسرے گلے ملنے، ہاتھ ملانے اور دیگر روایات سے گریز کرنا ہوگا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔
  • مہمانوں کو ہر وقت ماسک پہننا ہوگا، اور یہ اسی وقت اتارا جا سکتا ہے جب وہ اپنی ٹیبل پر بیٹھ جائیں گے۔
  • ایک ٹیبل پر صرف پانچ لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔
  • تمام ٹیبل ایک دوسرے سے 2 میٹر کے فاصلے پر لگائیں جائیں گے۔
  • گھر یا کسی ہال میں کسی بھی اور جگہ پر منعقد کی جانے والی پارٹی یا ایونٹ 4 گھنٹوں سے زیادہ دیر تک جاری نہیں رکھا جائے گا۔
  • بزرگ اور بیمار افراد کو ایسی پارٹیوں اور اجتماعات میں جانے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
  • اور کوئی بھی شخص جسے بخار، کھانسی یا زکام جیسی علامات ہیں اسے ایسی پارٹیوں میں جانے گریز کرنا چاہیے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button