متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دھند کی چادر میں لپٹے امارات کے درجہ حرارت میں کمی

خلیج اردو
15 جنوری 2021
دبئی : جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات میں سب سے کم درجہ حرارت بارقہ میں ریکارڈ کیا گیا . موسمیات کے قومی مرکز این سی ایم نے اعلان کیا ہے کہ صبح 7.30 بجے برقہ میں 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صبح کے وقت کثیف دھند کی وجہ سے ابوظہبی میں کشادہ بیرونی سڑکوں پر حد رفتار میں کمی کے اعلان کے بعد پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یہ مطلع جلد ہی معمول کے مطابق ہوگا اور درجہ حرارت بھی معمول کے مطابق ہونے سے دھند میں بھی کمی آئے گی۔ کثیف دھند کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں میں حدنگاہ کو متاثر کیا اور پولیس نے بڑی سڑکوں پر رفتار کی حد کو 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کم کرنے کا اعلان کیا۔

ابوظہبی پولیس نے بتایا کہ دبئی الین روڈ ، ابوظہبی الین روڈ اور سویہان الحیئر روڈ پر تیز رفتار حد میں کمی کی گئی ہے۔

دبئی پولیس نے دبئی الن روڈ پر ال لوسیلی پل اور القدرا کے علاقے کے قریب کثیف دھند کی وجہ سے ڈرائیوروں کو متنبہ کیا ہے اور انہیں احتیاط کے ساتھ گاڑی چلانے کی تاکید کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button