متحدہ عرب امارات

دبئی میں ٹیکسی ڈرائیوروں کی بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کے لیے ٹیکسیوں میں اسمارٹ ڈیوائسز نصب کر دی گئیں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی ٹیکسی کارپوریشن گاڑیوں پر اسمارٹ کنٹرول بڑھانے کے لیے بگ ڈیٹا اور مصنعوعی ذہانت کا استعمال کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں ٹیکسی ڈرائیوروں سے سرزد ہونے والی غلطیوں اور بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے ٹیکسیوں میں اسمارٹ ڈیوائسز لگائی گئی ہیں۔

ان ڈیوائسز میں ایمرجنسی کی صورت میں گاڑیوں کو روکنے والا سسٹم، بیک اپ ٹریکنگ سسٹم، اور گاڑیوں کی تقسیم اور شیڈیول سسٹم شامل ہے۔

ڈی ٹی سی سے اپنے اس نظام کے حوالے آر ٹٰی اے کے چیئرمین مطر محمد الطائر کو بھی بریفنگ دی۔

دبئی ٹیکسی کارپوریشن ٹیکسیوں کو آپریٹ کرنے کے لیے بگ ڈٰیٹا کا استعمال ٹیکسیوں کے لیے ہائی ڈیمانڈ رکھنے والے علاقوں میں شروع کر دیا ہے۔

سب سے پہلے یہ سسٹم القوز اور مینا راشد میں دو اسٹیشنوں پر نصب کیا گیا ہے۔ جس سے ان دونوں اسٹیشنوں کی رش کے اوقات میں آپریٹ کرنے کی صللاحت میں 83 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید برآں، اس نظام کے آنے سے القوز میں ڈی ٹی سی کا مارکیٹ شیئر 22 فیصد سے 55 فیصد ہوگیا ہے جبکہ مینا دبئی میں ڈی ٹی سی کا مارکیٹ شیئر 36 فیصد سے بڑھ کر 46 فیصد ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ مطر محمد کو ڈی ٹی سی کے تحصیل اقدام سے متعلق بھی بریف کیا گیا۔

گزشتہ سال مارچ میں ڈی ٹی سی نے مختلف کمپنیوں کے ساتھ مل کر ڈلیوری سروس کا آغاز کیا تھا۔ اور اس سروس کے لیے 220 گاڑیاں استعمال کی گئی تھیں، جن کی مدد سال کے آخر تک 1لاکھ 41 ہزار ڈلیوریز دی گئی تھیں۔

مطر محمد الطائر کو ڈی ٹی سی کی جانب سے لانچ کیے گئے وریچوئل کنٹرول سنٹر کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ جس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول کے لیے فیوچر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button