متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : فری کورنا ویکسین کن مراکز میں موجود ہیں ؟ مکمل فہرست

خلیج اردو
18 جنوری 2021
دبئی : دبئی بھر میں 120 مراکز پر کورونا ویکسین مفت لگائے جانے کی سہولت دی گئی ہے۔ ابوظبہی میڈیا ٓفس کے مطابق مراکز کی تعداد بڑھائے جانے کی وجہ کورونا ویکسین کیلئے بڑھتے ہوئے ڈیمانڈ کی وجہ سے ہے۔

ویکیسن موجودہ وقت میں دبئی کے مختلف اسپتالوں میں موجود ہیں ۔ جن میں راشد اسپتال ۔ دبئی اسپتال ، لطیفہ اسپتال ، ہاٹا اسپتال ، اپٹاؤن میڈریف میڈیکل فٹنس سنٹر ، میڈیکلائن اسپتال نیٹورک جو 13 مقامات پر موجود ہے، تین موبائل یونٹس وغیرہ میں ویکسین کی سہولت دی گئی ہے۔

ویکسین کی سہولت المظہر ، زابیل ، البرشہ ، ناد الحمار ، الصفہ ، البادا ، ناد الشیبہ ، المنخول ، آل توار ، ال لیعلی پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹرز میں یہ سہولت موجود ہے۔ ویکسین کی سہولت یونین ہیلتھ سنٹرز ، ہور آل انز ہیلتھ سنٹر ، القوسیس ہیلتھ سنٹر ، دبئی پارک اینڈ ریزورٹس فیلڈ اسپتال ، سکریننگ اسپیشلٹی اسپتال کے 22 مقامات پر ، برجیل نیٹورک ، وی پی ایس نیٹ ورک ( دو مقامات پر ) این ایم سی اسپتال نیٹورک ( 9 مقامات پر ) میں بھی کورونا ویکسین کی سہولت دی جارہی ہے۔

بڑے پیمانے پر جاری ویکسنیشن مہم کو مزید تیز تر بنانے کے مقصد میں دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے کہا ہے کہ امارات میں ویکسین فراہم کرنے والے ہیلتھ کیئر مراکز کی تعداد میں اضافے کیلئے کام جاری ہے۔ ڈی ایچ اے نے بتایا کہ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں قائم کردہ ایک سنٹرل کوویڈ ۔19 ویکسینیشن سینٹر میں روزانہ 4،000 افراد کی خدمت کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

اس کے علاوہ ، اتھارٹی نے دو نئے صحت مراکز التور اور مانکھول میں کورونا ویکسینشن کی سہولیات کا آغاز کیا ہے۔رجسٹریشن اور اپوئنٹمنٹ ڈی ایچ اے کی اپلیکیشن اور ٹول فری نمبر 800-342 کے ذریعے کی جاتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button