متحدہ عرب امارات

دبئی: گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں چوری کرنے والا ایشیائی باشندوں پر مشتمل گروہ پکڑا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں گاڑیوں کی نمبر پلاٹٰیں چوری کرنے والا چار ایشیائی افراد پر مشمتل گروہ پکڑا گیا۔

دبئی پبلک پراسیکیوشن کے ریکارڈ کے مطابق یہ واقع جون 2020 کا جب ایک 4 افراد پر مشتمل ایک گروہ شارجہ سے دبئی آیا اور انہوں نے دبئی میں ایک اور شخص (جو کے مفرورہے) کے ساتھ مل کر وہاں سے کچھ گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں چوری کیں۔

یہ نمبر پلیٹیں دوسری گاڑیوں میں استعمال کی جانی تھیں۔

تاہم، ایک کار مالک نے جب دیکھا کہ اس کی گاڑی کی نمبر پلیٹ چوری ہو چکی ہے تو اس نے واقع کی اطلاع پولیس کو دی۔

جس کے بعد بر دبئی پولیس تھانے سے ایک ٹیم ایکشن میں آئی۔ اور گروہ کے چار افراد کو ٹریس کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتاری کے بعد ملزمان نے اقرار جرم کر لیا ہے۔ جس کے بعد انہیں ٹرائل کے لیے کریمنل کورٹ بھیج دیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button