خلیج اردو آن لائن:
جمعے کے روز دبئی بلدیہ نے کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط نہ کرنے کے الزام میں کھانے پینے کی 5 دکانوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔
بند کیے جانے والی 5 دکانوں میں سے 4 الدغایہ کے علاقے میں واقع ہیں جبکہ 1 المرار کے علاقے میں واقع ہے۔
بلدیہ کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق محکمے کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے 2 ہزار 326 انشپیکشنز کیں۔
.@DMunicipality intensifies its inspection campaigns to ensure the commitment to precautionary measures. The number of inspection visits reached 2,326. 5 establishments were closed, while the number of alerts reached 18. pic.twitter.com/VvdkmHqyTQ
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) January 22, 2021
مزید برآں، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں 18 دکانوں کو وارننگ جاری کی گئی۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جنوری کے آغاز سے کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لیے انشپکیشن کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے۔
Source: Khaleej Times






