متحدہ عرب امارات

گزشتہ 24 گھنٹوں کےد وران یو اے ای میں 93 ہزار سے زائد رہائشیوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین لگائے جانے کی مہم ہر آنے والے دن کے ساتھ تیز ہوتی جا رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران ملک بھر میں 93009 رہائشیوں کو کورونا ویکسین کی خوارک لگائی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ابتک کورونا ویکسین کی 2 اشاریہ 33 ملین خوراکیں لگائی جا چکیں ہیں۔ جس سے ہر 100 افراد میں کورونا ویکسین لگائے جانے کی شرح 23 اشاریہ 65 ہوگئی ہے۔

اب تک یو اے ای میں سینو فارم کمپنی اور امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین لگائی جا رہی تھی۔

تاہم، جمعرات کے روز یو اے ای حکام کی جانب سے روس کی تیار کردہ سپنٹکن ویکسین کو ایمرجنسی استعمال کے لیے منظور کر لیا ہے۔

مزید برآں، عام عوام کےسا ساتھ ملک بھر میں قیدیوں اور دیگر گرفتار شدہ افراد کو بھی کورونا ویکسین لگائی جانے لگی ہے۔

اس کے علاوہ ہندو مذہبی رہنما پوجیا سوامی کو بھی کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی ہے۔ پوجیا سوامی نے اپنی کمیونٹی کے تمام افراد کو ویکسین لگوانے کی ہدایت کی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button