خلیج اردو
25 جنوری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہوئے امن معاہدے کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں اور اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں سفارتخانہ کھول دیا ہے۔ یو اے ای کے وزیر خارجہ نے اتوار کو اس تاریخی اقدام کے بارے میں اعلان کیا ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کے چار مہجنوں بعد ہو پایا۔
اپنے سرکاری بیان میں وزارت خارجہ نے بتایا کہ اسرائیل سے ایتن نائیح کی سربراہی میں وفد نے متحدہ عرب امارات آکر سفارتخانہ کھول دیا۔ سفارتخانہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی سطحوں پر لیجانے کیلئے کردار ادا کرے گا۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے بھی تل ابیب میں سفارتخانہ کھول دیا ہے۔





