خلیج اردو
25 جنوری 2021
دبئی : 2021 میں متحدہ عرب امارات کی کابینہ کے پہلے اجلاس میں مختلف انقلابی منصوبوں کی منظوری دیدی ، ان میں نئی رہائش گاہ اسکیم ، اسرائیل میں ایک سفارت خانہ اور وفاقی میڈیا پالیسی جیسے متعدد اہم منظوریاں شامل ہے۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کیجس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کورونا کی وجہ سے ملکی ترقی کا سفر متائثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2021مختلف اور غیر معمولی سال ثابت ہوگا۔
کابینہ اجلاس سے خطاب میں شیخ محمد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات خوشحالی اور نمائندگی کے اپنے سفر کو جاری رکھتے ہوئے ایک نئی دہائی کا آغاز کررہا ہے ،جس میں پہلے سے زیادہ کامیابیوں کو حاصل کرنے اور اپنی معاشی ، تعلیم ، برادری اور صحت کے شعبوں کو تقویت بخشنے کے منتظر ہے۔ کوئی بھی چیز مستقبل کی دوڑ میں ہمیں نمائندگی کرنے سے نہیں روک سکے گی۔
وفاقی کابینہ نے ایسے قرارداد کی منظوری دی جس میں طلباء کو متحدہ عرب امارات آکر اپنے خاندان کے افراد کو ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی جب تک وہ اسے افورڈ کر سکتے ہیں۔
.@HHShkMohd chairs the #UAE Cabinet meeting held in Qasr Al Watan, Abu Dhabi, which was attended by @SaifBZayed and @HHMansoor.https://t.co/RvGPgLZQmk pic.twitter.com/EsphPRfhSr
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) January 24, 2021
کابینہ نے متحدہ عرب امارات میڈیا اسٹریٹیجی کیلئے لائحہ عمل کی منظوری دی جس میں امارات کا میڈیا دنیا بھر میں حکومت کے پیغام کی بہتر انداز میں ترجمانی کرے اور ملک میں جاری ترقیاتی اور انقلابی تبدیلی کی عکاسی کرے۔ اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرے۔
The Cabinet presented the general framework of the "UAE Media Strategy," overseen by the UAE Government Media Office & comprising key orientations & initiatives aimed at strengthening the country’s position & reputation both regionally & globally.
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) January 24, 2021
کابینہ نے امریٹس ٹوارزم کونسل کی منظوری دی جس کی صدارت وزیر مملکت برائے انٹرپرینورشپ اور ایس ای ایم کریں گے۔وہ سیاحت کے حوالے سے مستقل پلان ترتیب دیں گے۔
The formation of the "Emirates Tourism Council," was approved by the Cabinet. It would be chaired by Dr. Ahmad Belhoul Al Falasi, Minister of State for Entrepreneurship and SMEs, to strengthen the tourism portfolio, drafting a tourism strategy.
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) January 24, 2021
کونسل ایسی پالیسیاں اور قانون سازی کی تجویز اور اس پر نظر سمیت امور کیلئے ذمہ دار ہوگی جو سیاحت کے شعبے اور قومی ترقیاتی منصوبوں کی حمایت کرے گی اور سیاحت کی صنعتوں کی ترقی کو بھی سہارا دے گا۔ سرمایہ کاری کو راغب کرنا، اس شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے معاشی مراعات کی تجویز ، سیاحت سے متعلق ایک جامع قومی ڈیٹا بیس کا قیام اور اس شعبے میں شامل چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ای) کی مدد کرنا۔
کابینہ نے وفاقی حکومت کی قرضہ جات پروگرام 2021 سے 2023 تک کی منظوری دی۔ اس سے حکومت اپنے معاشی منصوبی بندی میں بہتری لائے گی۔ معاشی استحاکم حاصل کرنے اور پائیداری حاصل کرنا اہداف میں شامل ہے۔
The Cabinet approved the "Federal Government Public Debt Strategy 2021-2023," in line with the current approach of the government to improve its financial planning, achieve financial sustainability and create a competitive economy based on knowledge and innovation.
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) January 24, 2021
اس میں متدہ عرب امارات کے انویسٹمنٹ اتھارٹی کے پورٹ فولیو کو مستحکم کرنے ، مقامی کرنسی میں بانڈ مارکیٹ قائم کرنے اور فنانسنگ متبادل فراہم کرنے کے ذریعے ، قومی مالیاتی اور بینکاری کے شعبوں کی حوصلہ افزائی شامل ہے۔
شیخ محمد نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارا مقصد مقامی کرنسی میں بانڈ مارکیٹ قائم کرنا ، وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوںکیلئے مالی متبادل فراہم کرنا اور ملک کے مالیاتی اور بینکاری شعبوں کو مستحکم کرنا ہے۔







