خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شیشے کے ایک ٹکڑے نے دبئی پولیس اہلکاروں کو 4 سال پرانی ڈکیتی کے کیس کو حل کرنے میں مدد دی

خلیج اردو: شیشے کے تیز دھار ٹکڑے نے دبئی پولیس کو چار ڈاکوؤں کے ایک گروہ تک پہنچنے میں رسائی دی، جو ایک جرم کے سلسلے میں چار سال پہلے مفرور ہوگئے تھے۔ پولیس کو شیشے کا ایک ٹوٹا ہوا ٹکڑا ملا جس پر موجود انگلیوں کے نشانات سے پولیس نے ان مجرمان کا سراغ لگا لیا۔

اس گروہ کے خلاف دبئی کی ایک عدالت میں اس جرم کے مقدمے کا سامنا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن فائلوں کے مطابق ، چاروں مدعا علیہان نے 21 نومبر ، 2016 کو النخیل میں ایک گروسری اسٹور کو لوٹ لیا تھا۔

پولیس نے فنگر پرنٹس کے ساتھ شیشے کا ایک ٹکڑا برآمد کیا اور ایک مشتبہ شخص کی شناخت کی جس کو گرفتار کرنے پر ، اس نے پولیس کو دیگر تین مجرمان کی بھی نشاندہی کردی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button