متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس: ٹرک ڈرائیوروں کے ابوظہبی میں داخلے کے لیے نئے قواعد وضوابط کااعلان کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی حکام نے پیر کے روز ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کرنے والی گاڑیوں اور ٹرکوں کے ڈرائیوروں کے ابوظہبی میں داخلے کے لیے قواعد و ضوابط میں تبدیلی کر دی۔

نئے قواعد و ضوابط درج ذیل ہیں:

نئی احکامات کے مطابق یکم فروری سے تمام ٹرک ڈرائیوروں اور سامان لانے والی دیگر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ابوظہبی میں داخلے کے وقت کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانی ہوگی۔

اور یہ رپورٹ ایک ہفے سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔

جبکہ جن ڈرائیوروں نے ویکسین لگوا لی ہے انہیں ہر ہفتے کورونا کے پی سی آر ٹٰیسٹ کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ڈرائیوروں کے ابوظہبی میں داخلے کے لیے درج بالا قواعد ابوظہبی ایمرجنسی اینڈ کرائسز مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے طے کیے گئے ہیں۔ جن کا مقصد کورونا کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

کمیٹی کی جانب سے عوام کو درخواست کی گئی ہے کہ کورونا ایس او پیز عمل جاری رکھیں بصورت دیگر جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button