خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی فیڈرل گورنمنٹ ہیومن ریسورس اتھارٹی کی جانب سے ان تمام وفاقی ملازمین کے لیے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ لازم قرار دے دیا ہے جنہیں ابھی تک کورونا ویکسین مکمل طور پر نہیں لگی۔
ہیومن ریسورس اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ تمام وفاقی سرکاری ملازمین جنہوں نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی انہیں ہر ساتویں دن کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
حال ہی میں کیے جانے والے اعلان میں حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ جن ملازمین نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوا لی ہے انہیں ہر ہفتے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
اور یہ سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک وہ ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لگوا لیتے۔
مزید برآں، جن ملازمین نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لیں ہیں انہیں اس شرط سے چھوٹ حاصل ہوگی۔ لیکن انہیں اس چھوٹ کو حاصل کرنے کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کا ثبوت دینا ہوگا۔
جن ملازمین نے کورونا ویکسین ابھی نہیں لگوائی انہیں پی سی آر ٹیسٹ کے اخراجات خود برداشت کرنے ہوں گے۔
اس کے علاوہ وہ ملازمین جو اپنی صحت کی خرابی کی وجہ سے ویکسین نہیں لگوا سکتے، انہیں بھی پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا تاہم ان کے اخراجات انکا محکمہ ادا کرے گا۔
ملازمین کے علاوہ ایسے کنسلٹںٹ اور ماہرین جنہیں سرکاری دفاتر میں میٹنگوں کے لیے جانا ہوتا ہے انہیں بھی کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی، اور یہ رپورٹ تین دن سے پرانی نہیں ہونی چاہیے۔
تاہم، وہ کنسلٹنٹ جو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگواچکے ہیں انہیں اس شرط سے چھوٹ حاصل ہوگی۔
Update on the procedures for dealing with the#Covid_19 pandemic in the Federal Authorities pic.twitter.com/HEW83hMT7u
— FAHR (@FAHR_UAE) January 25, 2021
Source: Khaleej Times







