خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے پھیلاؤ کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
دبئی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 4 کاروباری مراکز بند کردیے گئے اور 24 کو وارننگ جاری۔
دبئی بلدیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر انسپیکشن کی جاتی ہے۔ منگل کے روز کی جانے والی انسپیکشن رپورٹ میں بلدیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دوران انسپیکشن البرشا میں دو جم اور ایک لانڈری بند کر دی گئی ہے۔
جبکہ القسیس کے علاقے میں ایک شیشہ کیفے بند کیا گیا ہے۔
حالیہ مہم کے دوارن دبئی بلدیہ کی جانب سے 2314 دکانوں کی انسپکیشن کی گئی ہے۔ اور ان میں 98 فیصد کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کر رہی تھیں
#DubaiMunicipality strengthened its inspection campaigns to ensure the commitment to precautionary measures. The total commitment rate reached 98%, and the number of inspection visits reached 2,314. 4 establishments were closed, while the number of alerts reached 24. pic.twitter.com/OCOFhKsWTR
— بلدية دبي | Dubai Municipality (@DMunicipality) January 26, 2021
Source: Khaleej Times







