خلیج اردو
27 جنوری 2021
دبئی : دبئی میں ان ملازمین کیلئے 10 دنوں کی لازمی قرنطینہ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جو کسی کورونا مریض کے ساتھ ملاقات کر چکے ہوں ۔ اس حوالے سے البیان اخبرا نے دبئی کی حکومتی انسانی وسائل کے ادارے کا حوالہ دے کر خبر شائع کی ہے۔
10 دن کے وقفے سے متعلق مدت کے دوران جو ملازم قرنطینہ میں گزارے گا ، وہ گھر سے کام کرے گا۔ اگر ملازم کی ایسی نوکری ہے جس میں گھر سے کام نہیں ہو پاتا تو ملازمی کو 10 دن کی چھٹی ملے گی۔ تاہم اگر وہ ایسا دوبارہ کرے گا تو اسے 10 دن کی چھٹیاں تو ملیں گی لیکن وہ اس کی سالانہ چھٹیوں سے منفی کی جائے گی۔
محکمے نے تصدیق کی ہے کہ 2021 کا سرکلر نمبر 2 جاری کرنا سرکاری ملازمین کی صحت اور حفاظت کے تحفظ اور کام کی جگہوں پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کی دبئی حکومت کی کوششوں کے عین مطابق ہے۔ حکام کے مطابق کورونا وائرس سے متائثرہ مریضوں سے میل جول کی وجہ سے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ سرکلر میں اداروں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے جس سے ملازمین کے درمیان زیادہ میل جول سے بچانے کیلئے کیے جائیں۔
سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ ملازمین کو اگاہ کیا جائے کہ کیسز متائثترہ مریضوں سے رابطے کی وجہ سے کوران کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ اور ایسے تب ممکنج ہے جب ملازمین کو مسلسل اگاہ کیا جاتا رہے۔ انسانئ وسائل کے محکمے میں نے ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سماجی رابطوں سے پرہیز کریں اور ہر ادارے اندرونی طور پر بھی اس حوالے سے ملازمین کو نوٹس فراہم کریں تاکہ ملازمین کو محفوظ بنا کر کام پر اثرانداز ہونے سے بچا جا سکے۔
Source : Gulf News







