متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: یو اے ای نے ملازمین کو قرنطینہ کرنے کے لیے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی گورنمنٹ ہیومن ریسورسز اتھارٹی نے کورونا مثب آنے والے سرکاری ملازمین کے لیے یا کورونا مریضوں سے ملنے والے سرکاری ملازمین کو قرنطینہ کرنے سے متعلق نئے قواعد و ضوبط کا اعلان کر دیا گیا۔

نئی گائیڈ لائنز درج ذیل ہیں:

نئی گائیڈ لائنز کے مطابق ایسے کورنا مثبت ملازمین جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ان کے قرنطینہ کے دنوں کی چھٹی انکی سالانہ چھٹی سے کاٹی جائے گی۔

اور اگر انکی سالانہ چھٹی ختم ہوگئی ہے تو انہیں بغیر تنخواہ کے چھٹی دی جائے گی۔

وزارت کیجانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کورنا وائرس سے متاثر ہونے والے یا کورونا متاثر افراد سے ملنے والے ملازمین کو قرنطینہ سے متعلق گائیڈ لائنز پر عمل کرنا ہوگا۔

سرکلر کے مطابق جن ملازمین نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لیں ہیں اور وہ کورنا سے متاثر کسی شخص سے مل لیتے ہیں تو انہیں ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے طے کردہ مدت تک خود قرنطینہ کرنا ہوگا۔ اور اس دوران وہ گھر سے کام کریں گے۔

مزید برآں، اس سے پہلے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کو ہر 7ویں دن کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button