متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: چوری کیے گئے کپڑے پہن کر انسٹاگرام پر تصویر لگانا گھریلو ملازمہ کو منگا پڑ گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

اپنے سپانسر کی بیوی کے کپڑے چوری کرنے کے بعد انہیں پہن کر تصویر بنانے اور پھر اس تصویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرنا دبئی میں ایک گھریلو ملازمہ کو مہنگا پڑ گیا۔

اسپانسر نے ملازمہ کی تصویر انسٹاگرام پر دیکھ لی، جس کے بعد اس نے اپنی بیوی کو اسکا جوڑا چوری ہونے کی اطلاع کی۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کے ریکارڈ کے مطابق دبئی کا ایک سپانسر گزشتہ ماہ انسٹاگرام دیکھ رہا تھا جب اس نے اپنی فلپائنی ملازمہ کا اکاؤنٹ دیکھا۔ ملازمہ کا اکاؤنٹ دیکھ کر اسپانسر نے اسکی تصاویر دیکھنی شروع کر دیں۔ ملازمہ کی تصویروں میں ایک تصویر ایسی بھی تھی جو اس نے اسپانسر کی بیوی کا جوڑا پہن کر بنائی تھی۔

امارتی اسپانسر نےبتایا کہ ” تصویر دیکھنے کے بعد میں اپنی بیوی کو بتایا تو اس نے کپڑے پہچان لیے کیونکہ اس تصویر بھی گھر کے اندر ہی بنائی تھی۔ جس کے بعد میں ملازمہ کے کمرے میں گیا تو چوری کیا ہوا جوڑا اسکی الماری سے مل گیا”۔

اسپانسر نے مزید بتایا کہ اس ملازمہ کے کمرے سے اسکی بیوی نے چوری کی گئی کچھ دیگر اشیاء بھی برآمد کیں، جیسا کہ سرخی، ہینڈ بیگ، اور جوتے۔ ان تمام چیزوں کی مالیت تقریبا 500 درہم بنتی ہے۔

جس کے بعد دبئی پولیس نے ملازمہ کو گرفتار کر لیا اور اس کا موبائل ضبط کر لیا۔

دوران تفتیش ملازمہ نے اعتراف جرم کر لیا۔

دبئی پبلک پراسیکیوشن نے نے خاتون ملازمہ پر چوری کا الزام عائد کر دیا ہے۔

تاہم، مقدمے کا فیصلہ 28 جنوری کو سنایا جائے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button