متحدہ عرب امارات

دبئی نے بیرون ملک سے آنے مسافروں کے لیے قواعد و ضوابط میں تبدیلی کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے نمٹنے والی سپریم کمیٹی، جسی شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم ہیڈ کرتے ہیں، نے بدھ کے روز سفری قواعد و ضوابط میں ترمیم کردی۔

نئی تبدیلیوں کا اطلاق 31 جنوری سے ہوگا۔

  • سفری قواعد میں درج ذیل تبدیلیاں کی گئی ہیں:
  • نئی قواعد کے مطابق دبئی کے رہائشیوں، جی سی سی کا شہریوں، اور سیاحوں کو دبئی کے لیے سفر سے پہلے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا، اس بات قطع نظر کے وہ کس ملک سے دبئی آ رہے ہیں۔
  • کچھ ممالک میں کورونا کی بری صورتحال کے باعث وہاں سے آنے والے مسافروں کو دبئی پہنچے پر ایک اور کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
  • کورونا ٹیسٹ کی روانگی سے پہلے 72 گھنٹے سے زیادہ پرانا نہ ہو۔
  • تاہم، یو اے ای کے شہری چاہے کسی بھی ملک سے دبئی آ رہے ہوں انہیں روانگی سے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی، یو اے ای کے شہریوں کا صرف دبئی پہنچنے پر ٹیسٹ کیا جائے گا۔
  • مزید برآں، سپریم کمیٹٰی نے دبئی ایئر پورٹس کمپنی کو حکم دیا ہے کہ وہ دبئی سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو تیز ترین پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرے۔ تاکہ دبئی بیرون ملک جانے والے مسافروں کو اگر روانگی سے پہلے ٹیسٹ کروانا ہو تو انہیں آسانی رہے۔

دبئی پہنچنےپر کیے ٹیسٹ کے نتائج اور قرنطینہ سے مطلق قواعد درج ذیل ہیں:

  • سیاحوں اور رہائشیوں کو دبئی پہنچنے پر الحسن ایپ ڈاؤنلوڈ کرنی ہوگی۔ اس ایپ سے انہیں دبئی پہچنے پر ٹیسٹ سے متعلق معلومات ملے گی۔
  • مسافروں کو ٹیسٹ کے منفی نتائج آنے تک خود کو قرنطینہ کرنا ہوگا۔
  • ٹیسٹ رزلٹ مثبت آںے پر اس مسافر کو خود 10 دنوں کے لیے قرنطینہ کرنا ہوگا۔ قرنطینہ سے متعلق دبئی ہیلتھ اتھارٹٰی گائیڈ لائنز وضع کر رکھیں ہیں، جن پر عمل کرنا ہوگا۔
  • 10 دنوں کے قرنطینہ کے بعد کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر آپ قرنطینہ ختم کر سکتےہیں۔ قرنطینہ ختم کرنے بعد دبئی ہیلتھ اتھارٹٰی کی جانب سے آپ کو قرنطینہ ختم کرنے کا ایک سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button