خلیج اردو
29 جنوری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات نے برطانوی شہریوں کے ویزٹ ویزہ کے معیاد میں اضافہ کر دیا۔ یہ اس کے بعد ہوا جب برطانیہ کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان ہوا ہے۔
وزارت خارجہ امور نے بتایا ہے کہ اس میں اضافہ بغیر کسی فیس کے ہوگا۔ متحدہ عرب امارات محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلیے اپنا کردار ادا کرتا دہے گا۔
متحدہ عرب امارات کورونا وائرس کے خلاف عالمی معیار کے حفاظتی تدارک کے عمل پر گامزن ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کی ہمہ وقت رائے لی جارہی ہے اور امارات کے حکام ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
وزارت میں ڈائریکٹر کمیونیکیشن ہند الاوتبہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف پی سی آر ٹیسٹنگ لازمی ہتھیار ہے۔ متحدہ عرب امارات عالمی معیار کے مطابق سب سے زیادہ ٹیسٹنگ شرح پر ہے۔ کورونا کے خلاف پی سی آر ٹیسٹنگ نئے سفری ایڈوائزری میں لازمی کر دی گئی ہے۔
الاوتائبہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف ویکسین کا ہم نے عالمی معیار اپنائے رکھا ہے اور اس میں ہماری ورکرز اور ہمارے تدابیر پر عالمی اداروں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔







