خلیج اردو
31 جنوری 2021
دبئی :متحدہ عرب امارات کے اندر کسی امارات سے ابوظبہی میں داخلے کیلئے اب یکم فروری سے ضروری ہو گیا ہے کہ نئی ہدایات پر عمل کیا جائے اور نئے گائیڈلائن کے مطابق اپنی لوزمات پوری کریں۔
دبئی ایمرجنسی ، کراسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ کمیٹی نے 30 جنوری کو نئے قواعد کا اعلان کیا تھا۔ ان میں کورونا سے متعقل ٹیسٹ کیلئے نئے معیاد کا اعلان کیا گیا تھا۔ نئے گائیڈلائنز کے مطابق اب پی سی آر ٹیسٹ کی معیاد 48 گھنٹے ہے۔ دبئی داخلے سے قبل کے 48 گھنٹے میں آپ نے کورونا کا ٹیسٹ کیا ہوا اور اس کا نتیجہ منفی آیا ہو۔
اگر آپ ابوظبہی میں قیام کروگے تو آپ کو چوتھے دن پر پی سی آر کا دوبارہ ٹیسٹ کروانا پڑے گا اور اسی طرح اگر آپ 8 دن سے زیادپہ ٹہر رہے ہیں تو اٹھویں دن آپ کو پی سی آر ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔
وہ افراد جنہوں نے ڈیفریکٹیو فیز انٹرفیرومٹری یعنی ڈی پی آئی ٹیسٹ کیا ہو ، اس کی معیاد 24 گھنٹے ہے اور دبئی میں داخلے سے 24 گھنٹے قبل کا کیا ہوا ٹیسٹ قبول ہوگا۔ یہ ٹیسٹ ایک دفعہ کیلئے قابل استعمال ہے ، اگر آپ دوبارہدبئی جائیں گے تو یہ ڈی پی آئی قابل قبول نہیں ہوگا۔ اس کی تصدیق الحسن اپلیکیشن پر آپ کی معلومات کے خلاف موجود ہوں گی۔ ڈی پی آئی ٹیسٹ پر ابوظبہی میں داخلے ہونے والوں کیلئے لازمی ہے کہ وہ تیسرے دن پی سی آر ٹیسٹ کریں اور اگر وہ زیادہ دنوں کیلئے ٹہررہے ہیں تو ساتویں دن اپنا ٹیسٹ کرائیں گے۔
وہ افراد جنہوں نے کورونا کے دونوں ویکسین لیے ہیں یا کورونا ویکسین کے کلیکل تجربے کے فیز 3 میں حصہ لیا ہے اور الحسن اپلیکیشن میں ان کو ای کا نشان الاٹ ہوا ہے تو انہیں کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ ملے گا۔
Source : Khaleej Times







