متحدہ عرب امارات

پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافروں کیلئے نئے سفری ہدایات جاری کردیں

خلیج اردو
31 جنوری 2021
دبئی : پاکستان نے ان مسافروں کیلئے جو متحدہ عرب امارات سے پاکستان آرہے ہوں ، کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی معیاد میں کمی کر دی۔ مسافر اب 96 گھنٹے کے پی سی آر کے 72 گھنٹے کے اندر سفر کی اجازت رکھتے ہوں گے۔ پروز سے قبل زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے پہلے کا کیا گیا پی سی آر ٹیسٹ قابل قبول ہوگا۔ نئی پالیسی سے متعلق ایئرلائنز نے ٹریول ایجنٹس کو ہدایت نامہ بھجوا دیا ہے۔

پی آئی اے میں متحدہ عرب امارات کیلئے ریجنل منیجر شاہد مغل کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کا اطلاق یکم فروی کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کی اوقات کا وقت اس وقت سے شروع ہوتا ہے جب ایک مسافر ٹیسٹ کیلئے نمونہ پیش کرتا ہے۔ پہلے یہ وقت 96 گھنٹے کا تھا جسے کورونا کیسز میں اضافے کے بعد مزید موئثر بنانے کیلئے 96 گھنٹے کا کر دیا گیا ہے۔

پچھلے ہفتے دبئی نے بھی 96 گھنٹے سے وقت کم کرکے 72 گھنٹے کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 4 فروری سے شارجہ اور تربت کی پروازوں کا آغاز بھی ہوگا۔

ایئربلیو میں سنیئر منیجتر عباس رضا ڈار نے خلیج ٹائمز سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کیلئے جانے والے مسافروں کیلئے لازمی ہے کہ وہ کورونا پی سی آر ٹیسٹ 72 گھنٹوں کے اندر کرا چکے ہوں اور اس سے زائد معیاد کا ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔

پاکستان سول ایوی ایشن کا حوالہ دیتے ہوئے ڈان اخبار نے خبر دی ہے کہ پاکستان نے 6 ممالک کیلئے سفری پابندیوں میں توسیع کی ہے اور ان ممالک میں برطانیہ ، جنوبی افریقہ ، برازیل ، ایئرلینڈ ، پرتگال اور نیدرلینڈ شامل ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button