متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات  کے تمام میں اسکولوں میں کلاسوں کا آغاز 14 فروری سے ہوگا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجنمٹ کمیٹی کی جانب سے بدھ کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ ابوظہبی کے تمام اسکولوں میں تمام جماعتوں کے لیے کلاسوں کا آغاز 14 فروری سے ہوگا۔

کمیٹٰی کا کہنا ہے اس نے اسکولوں کے لیے مخصوص احتیاطی تدابیر منظور کر لی ہیں۔ جو کہ تعلیمی سال ختم ہونے تک نافذ العمل رہیں گیں۔

تاہم، حکام کا کہنا ہے کہ اس تعلیمی سال کے ختم ہونے تک ای لرنگ (گھر سے کلاسیں لینے کی) سہولت بھی دستیاب رہے گی۔

خیال رہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹٰی کی جانب سے اسکولوں میں کلاسوں کے آغاز سے پہلے وزارت تعلیم کی جانب سے بھی اتوار کے روز اعلان کیا گیا تھا کہ یو اے ای تمام سرکاری اسکولوں میں 14 فروری کلاسوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔

اور یہ اقدام طالب علموں کی اسکولوں میں بحفاظت واپسی کے لیے اٹھائے گئے گزشتہ اقدام کی کامیابی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یو اے ای بھر کے سرکاری اسکولوں میں تمام جماعتوں کے طالب علموں کی واپسی کا عمل کو مرحلہ وار طے کیا جائے گا۔

وزارت تعلیم کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا تھا کہ اس تعلیمی سال کے دوران آن لائن کلاسوں کی سہولت بھی دستیاب رہے گی۔  تاکہ طالب علموں کو آن لائن کلاسوں سے اسکول کے اندر کلاسوں میں لانے کے عمل کو سہل انداز سے سر انجام دیا جا سکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button