یہ دکانیں عوامی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری حفاظتی معیارات پر قائم رہنے میں بھی ناکام رہیں۔
فوجیرہ بلدیہ نے امارات میں متعدد دکانوں کو بند کردیا ہے.بند کرنے کی وجہ یہ تھی کہ مالکان نے اپنی من مانی سے قیمتوں میں اضافہ کیا تھا ۔
فوجیرہ میونسپلٹی کے ڈائریکٹر ،انجیر محمد ال افخم ، کا کہنا تھا کہ غلط کاروباری اداروں کو ایک گہری معائنہ مہم کے دوران پکڑا گیا تھا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ قواعد پر عمل کیا جارہا ہے اور اس میں کوئی استحصال نہیں ہو رہا ۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ مالکان نے بلدیہ کے بار بار سرکلر کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا جس میں خصوصی طور پر تمام دکانوں کو ایک ہی قیمتوں پر سختی سے عمل کرنے اور قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دکانیں عوامی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری حفاظتی انتظامات کو پورا کرنے میں بھی ناکام رہی ہیں۔
اگر کوئی دکاندار بلدیہ کے جاری کردہ قیمتوں میں اضافہ کر رہا ہے تو تو آپ میونسپلٹی ایپ ‘سمارٹ فجیرہ’ کے زریعے اسکی اطلا بلدیہ کو دے سکتے ہیں
Source : Khaleej Times
29 March 2020







