
خلیج اردو
16 فروری 2021
عجمان : ایک ایشیائی باشندے نے مبینہ طور پر اپنے مالک کا اس وجہ سے قتل کیا کیونکہ وہ مبینہ طور پر 9 ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے سے انکاری تھا۔
عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران معلومات ہوا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی ریکارڈ سے معلوم کیا کہ 35 سالہ ملزم اپنے مالک کا قتل کر چکا ہے ، استعاثہ عامہ کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اقرار کیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ملزم پلاسٹک کا بیگ لے کر مقتول کے پاس جا رہا ہے اور بیگ میں اس نے چاقو چھپا لیا تھا۔ جب اس نے چاقو نکال کر حملہ شروع کیا تو مالک نے بھاگنے کی کوشش کی۔ تاہم ملزم نے اس کا پیچھا کیا اور پیٹ میں اس پر کئی بار چھرا مارا اور اس کے بعد اس کے گلے پر مار کیا اور پھر بھاگ گیا۔
ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے بعد میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے یہ قتل اس وجہ سے کیا ہے کیونکہ مالک نے چار ماہ تک ان کی اور دیگر 9 ملازمین کی تنخواہ روکی رکھی تھی اور اسے دینے سے انکار کررہا تھا۔
متاثرہ شخص جو ملزم کا ہم وطن ہے مدعا علیہ کو ملازمت کی پیش کش کے بعد متحدہ عرب امارات لایا تھا۔ بعدازاں اس نے ملزم کو اپنے ملک سے نو دیگر افراد کو بھرتی کرنے پررضامندی اختیار کی اور انہیں بھی وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات لے آیا۔ تاہم مہینوں گزرنے کے باوجود مالک نے بار بار مانگنے کے باوجود ان کے اسٹیٹس تبدیل کرنے یا تنخواہ کی ادائیگی کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔
ملزم نے بتایا کہ 9 دیگر افراد نے اس پر دباؤ ڈالا اور اسے ہراساں کیا کیونکہ وہ انھیں یو اے ای لانے کا ذمہ دار تھا۔ مالک نے اس سے کنارہ کشی شروع کی۔ جب جب اس سے رقم کا تقاضہ کیا گیا تو وہ کوئی اقدام نہیں اٹھاتا تھا اور ٹالتا رہا۔
وردات سے دو دن قبل اس نے متاثرہ شخص کو فون کیا اور دھمکی دی کہ اگر مزدوروں کی رقم ادا نہیں کی تو اسے جان سے مار ڈالیں گے۔ متاثرہ شخص اپنے دفتر کے قریب صبح ایک کیفے ٹیریا میں ملزم سے ملنے پر راضی ہوگیا۔ تاہم ملاقات میں مقتول نے صاف انکار کیا کہ وہ رقم کی ادائیگی نہیں کرے گا ، ملزم نے پولیس کو بتایا کہ انکار پر اسے غصہ آگیا اور طیش میں آکر اپنے مالک کو قتل کیا ۔
Source : Khaleej Times







