خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات حکام نے کورونا وائرس کے مریضوں کے نام ایک تازہ وارننگ جاری کی ہے جس میں انہیں خبردار کیا ہے کہ قرنطینہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 10 ہزار درہم تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
یو اے ای پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جن رہائشیوں اور سیاحوں پر اسمارٹ واچز اور دیگر ٹریکنگ ڈیوائسز کے استعمال کی پابندی عائد ہے انہیں ان قواعد پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ جو افراد اسمارٹ ایپ کو انسٹال نہیں کرتے یا الیکٹرانک ڈیوائس کو کوئی نقصان پہنچاتے تو ان پر 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اور ان افراد پر جو انکو دی گئی اسمارٹ ڈیوائسز کو کہیں گم کر دیتے ہیں یا انہیں خراب کر دیتے ہیں تو ان پر 1 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
View this post on Instagram
اسمارٹ واچ ہے کیا؟
خیال رہے کہ ابوظہبی حکام کی جانب سے قرنطینہ قواعد و ضوابط پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لیے ایک اسمارٹ گھڑی کا پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ اور یہ گھڑی اسمارٹ موبائل ایپ الحسن ایپ سے لنک کی گئی ہے جس سے قرنطینہ کیے گئے مریضوں کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے کہ آیا وہ قرنطینہ قواعد پر عمل در آمد کر رہے ہیں یا نہیں۔
لہذا اسمارٹ واچ کو پہننا اور الحسن ایپ کو ڈاؤنلوڈ کرنا ضروری ہے بصورت دیگر بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
مزید برآں، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے قرنطینہ کیئے گئے تمام مریضوں کو ڈاکٹروں کے ٹیلی کنسلٹیشن کی سہولت موجود ہوگی۔
Source: Gulf News







