فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے اٹھائے جانے والے حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کو مدنظر رکتے ہوئے کیا گیا ہے ۔
شارجہ ایگزیکٹو کونسل نے اتوار ، 29 مارچ کو اعلان کیا کہ وہ اپریل کے آخر تک شادی ہالوں ، ایونٹ ہالوں ، ہوٹلوں اور سرکاری و کمیونٹی ہالز میں ہونے والے تمام سماجی, کھیلوں کے پروگراموں اور تقریبات کی معطلی میں توسیع کر دی ہے ۔
فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے اٹھائے جانے والے حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے ،فیصلہ شارجہ کے ولی عہد شہزادہ اور نائب حکمران اور شارجہ ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ سلطان بن محمد بن سلطان ال قاسمی کی ہدایت پر کیا گیا ۔
فیصلے کا اطلاق یکم اپریل 2020 سے لے کر اپریل 2020 کے آخر تک ہوگا، اور اگر ضرورت پڑھی تو اس میں توسیع کی جاسکتی ہے
Source: Khaleej Times
29 March 2020







