خلیج اردو آن لائن:
دوسروں کے اکاونٹ سے پیسے چوری کرنے کے لیے فون کا استعمال کر کے جعل سازی کرنے والے 5 ایشیائی باشندوں پر مشتمل گروہ ابوظہبی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
اس گروہ میں چار دیگر افراد کے علاوہ ایک خاتون بھی شامل ہے۔ اس گروہ کو ابوظہبی پولیس نے عجمان پولیس کے تعاؤن سے گرفتار کیا ہے۔
گرفتاری کے دوران پولیس نے گروہ کے قبضے سے متعدد موبائل فون، کالنگ کارڈ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا ہے جو جعل سازی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
ابوظہبی پولیس کے کریمنل سیکیورٹی سیکٹر کے ڈائریکٹر برگیڈیئر جنرل محمد سہیل الراشیدی کا کہنا تھا کہ حکام معاشرے کے افراد کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف چکنا رہے گی۔ انہوں مجرموں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے پر عجمان پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید برآں، ابوظہبی پولیس کے کریمنل انویسٹیگیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل عمران احمد المذروئی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے جعل سازوں سے خود کو محفوظ رکھیں۔ انہوں شہریوں اور رہائشیوں کو ہدایت کی کہ وہ فون پر کسی کو اپنے بینک اکاؤنٹ اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات مت بتائیں۔
کیونکہ جعل ساز فون کر کے متاثرہ شخص کو کہتے ہیں کہ آپ کا اکاونٹ یا کریڈٹ کارڈ بند کر دیا گیا اور پھر اس شخص سے اسکے بینک کی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جب معلومات مل جاتی ہے تو اسکے اکاؤنٹ سے رقم چوری کر لیتے ہیں۔
مزید برآں، پولیس کی جانب سے شہریوں اور رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہےکہ کوئی بھی بینک آپ سے آپ کے اکاؤنٹ کے بارے میں معلومات فون کر کے حاصل نہیں کرتا لہذا ایسی کسی بھی فون کال پر اپنی معلومات فراہم کرنے سے گریز کریں۔
اور ایسی کسی بھی کال یا جعل سازی کی اطلاع دبئی کو پولیس کو دینے کے لیے ابوظہبی کی امن سروس کے ٹال فری نمبر 8002625 پر کال کریں یا 2828 پر میسج بھی کر اطلاع دیں۔ اور رقم چوری ہونے کی صورت میں بینک کو اور پولیس کو اطلاع دیں۔
Source: Gulf News







