متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے بلند ترین ہوٹل کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے سب سے بلند ترین ہوٹل کی جانب سے جمعرات کے روز ہوٹل عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہوٹل بند کرنے کی وجہ سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد کی گئی سخت پابندیاں بتائی گئی ہیں۔

راس الخیمہ میں جبیل جیس پر سطح سمندر سے  1448 میٹر کی بلندی پر واقع بائے پورو 1448 نامی اس ہوٹل کو گزشتہ سال اکتوبر میں لانچ کیا گیا تھا۔

ہوٹل کی جانب سے میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ "راس الخیمہ میں آںے والے تمام سیاحوں کی صحت و زندگی کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے نافذ کی گئی پابندیوں روشنی میں اور ہمارے مہمانوں کو بہترین تجربہ فراہم کرنے کی ہماری کوششوں کو دیکھتے ہوئے ہم نے ہوٹل کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے”۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ "اپنی خدمات کو بڑھانے اور آنے والے سیاحوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی جگہ بڑھانے کے لیے ہم اس فیصلے کو ایک بہترین موقع کے طور پر دیکھتے ہیں”۔

ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس دوران وہ اپنے مہمانوں کو ہوٹل سے باہر کھلے میں بھی کھانے کا بہترین تجربہ فراہم کریں گے۔ اور وہ سائٹ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے موزوں ہوگی اور اس تب تک چلایا جائے گا جب تک نئی سائٹ تیار نہیں ہوجاتی۔

مزید برآں، ریستوران نے ٹورووردے ایڈونچر سنٹر کو بھی دوسری جگہ منتقل کرنے کا ندیہ دیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button