متحدہ عرب امارات

انتباہ ، یہ خبر آپ کیلئے تکلیف دہ ہو سکتی ہے، بچوں کے حوالے سے خاص احتیاط کیجئے

خلیج اردو
22 فروری 2021
کریس چرچ : ایک افسوسناک واقعے میں ایک بچہ واشگ مشین میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ بچہ چار سال سے کم عمر کا تھا۔

نیوزی لینڈ کی پولیس کے مطابق ایک شخص کو زخمی حالت میں اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ ہلاک ہوا۔ واقعہ کرس چرچ میں جمعہ کی شام کو پیش آیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے کو بے ہوش حالت میں پایا گیا جہاں وہ اسپتال کی جانب سے مردہ قرار دیا گیا۔

پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور بچے کی موت کی وجوہات معلومات کی جارہی ہے۔ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ کہیں پر غفلت کا مظاہرہ تو نہیں ہوا۔

عالمی طور پر ایسے بچوں کے گھروں میں حادثے ہوتے رہتے ہیں۔ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا جب بچوں کا واشنگ مشین میں حادثہ ہوا ہے۔ ماضی میں بھی ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

مختلف کمیونٹی کی جانب سے ایسے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button