متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کورونا وائرس سے متعلق رمضان تک ضوابط پر عمل درآمد کرانا ہوگا

خلیج اردو
27 فروری 2021
دبئی : دبئی میں فروری کے مہینے میں شروع کیے جانے والے کورونا وائرس سے متعلق ضوابط میں رمضان کے مہینے تک توسیع کر دی گئی ہے۔ یہ سخت ترین قواعد و ضوابط امریل کی وسط تک نافذالعمل ہوں گے۔

جمعہ کو حکام نے بتایا کہ ہے کہ بیز اور بار بدستور بند رہیں گے جبکہ ریسٹورنٹ اور کیفے رات ایک بجے تک بند ہوں گے۔ مالز ، ہوٹلز ، پولز 70 فیصد صلاحیت میں رکھے جائیں گے۔ جن مراکز میں داخلی طور پر صارفین بیٹھتے ہیں جیسے سینما اور انٹرٹینمنٹ اور سپورٹس وینچرز وغیرہ کو 50 فیصد صلاحیت پر چلایا جائے گا۔

دبئی سپریم کمیٹی آف ڈیزاسٹر منجمنٹ جس کی سربراہی شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم ، نے کورونا وائرس کی صورت حال دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے۔ س فیصلہ کا صحت سے متعلق حکام نے خیرمقدم کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button