متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعے کے روز ملک بھر میں کورونا کے 3072 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔  جبکہ 2026 افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں اور 10 افراد کی وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک کورونا کے 31 ملین سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا کے پھیلاؤ سے لے کر اب تک یو اے ای میں کورونا کے کل 4 لاکھ 5 ہزار 277 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 3 لاکھ 89  ہزار 304  افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اور وائرس کی وجہ سے 1296 اموات ہوچکی ہیں۔

خیال رہے کہ دبئی نے کورونا وائرس کےپھیلاؤ کو روکنے کے لیے رمضان کے مہینے میں رمضان ٹینٹ پرمٹ کینسل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دبئی کے اسلامک امور کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ نے اس پابندی کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس اقدام کا مقصد لوگوں کو بڑے اجتعماعات کرنے سے روکنا ہے جہاں لوگ سماجی فاصلے جیسے قواعد کی خلاف ورزی کر سکتے ہیں۔

مزید برآں، راس الخیمہ حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ شادی اور ایونٹ ہال امارات بھر میں 8 اپریل 2021 تک بند رہیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button