
خلیج اردو آن لائن:
جو بھی متحدہ عرب امارات کے بارے میں جانتا ہے وہ متحدہ عرب امارات کی آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کی خواہش بارے میں بھی ضرور جانتا ہوگا۔
آگے بڑھنے اور ترقی کرنا ایک نظریہ ہے جس کی سربراہی دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم و نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کر رہے ہیں۔
جمعے کے روز ٹوئیٹر پر ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے شیخ محمد نے جوش بڑھا دینے والی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے ٹائٹل انہوں نے "فلیشز آف لیڈرشپ” رکھاہے۔
فيديو صاحب السمو الشيخ محمد بن راشد آل مكتوم على حسابه في انستغرام، يشارك فيه سموه جانباً من خبراته الحياتية والقيادية..#ومضات_قيادية pic.twitter.com/h5rN88SUaQ
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) March 5, 2021
اس ویڈیو میں شیخ محمد بتاتے ہیں کہ "میں ٹیم کو بتاتا ہوں کے آگے بڑھنے اور بہتر سے بہتر کرنے کی دوڑ کی کوئی حد نہیں ہے۔ اور یہ بات ہر روز سچ ثابت ہوتی جا رہی ہے”۔
مریخ مشن کی کامیاب لانچنگ سے لے دیگر کئی ورلڈ انڈیکسز میں اپنا نام بناتے ہوئے آج یو اے ای جس جگہ پہنچا ہے اس مقام تک پہنچنے میں یو اے ای نے دن دگنی رات چگنی محنت کی ہے۔
شیخ محمد مزید کہتے ہیں کہ "جب ہم کچھ کرنے وعدہ کرتے ہیں تو ہم وہ کر دیکھاتے ہیں۔ ہم سب کے خواب ہوتے ہیں لیکن صرف لیڈر ہی ان خوابوں کو حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں”۔
Source: Khaleej Times







