خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی عجمان امارات کے ایک شاپنگ سنٹر میں ڈسکاؤنٹ سیل کے دوران لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوجانے کی وجہ سے عجمان حکام نے شاپنگ سنٹر کو بند کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے شاپنگ سنٹر کے مالک پر 5 ہزار درہم جرمانہ عائد کر دیا۔
رعایتی قیمتوں پر اشیاء خریدنے والوں کا رش کی وجہ سے کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ناممکن ہوگیا تھا۔ کورونا ایس او پیز کی اس خلاف ورزی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے حکام نے شاپنگ سنٹر بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔
دبئی پولیس کی جانب سے اس شاپنگ سنٹر کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کا ہجوم اس قدر زیادہ تھا کہ لوگوں کو ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ بہت کم ہوگیا تھا۔
فريق الازمات والكوارث والطوارئ بعجمان يغلق محل ويغرمه 5000 درهم بسبب الازدحام pic.twitter.com/xHvcvpyd9K
— ajmanpoliceghq (@ajmanpoliceghq) March 6, 2021
عجمان کی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام شاپنگ سنٹروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط پر مکمل طور پر عمل کریں۔
Source: Khaleej Times







