
خلیج اردو
07 مارچ 2021
دبئی : دبئی نے 2021 کے پہلے دو مہیوں میں ہی 11 بچوں کو ریسکیو کیا جو اپنے والدین کی گاڑیوں میں پھنس گئے تھے۔ پولیس فورس نے جنوری اور فروری میں باتھ رومز اور کمروں میں بند ہونے والے 15 بچوں کو ریسکیو کیا۔
دبئی پولیس کے ایک اعلی عہدیدار نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ 2020 میں مختلف آپریشنز میں 212 بچوں کو ریسکیو کیا گیا تھا جو کاروں ، ایلویٹرز ، کمروں ، باتھ روم وغیرہ میں پھنس گئے تھے۔ 2020 میں پولیس نے 186 بچوں میں سے 53 کو کاروں سے ریسکیو کیا ، 9 کو ایلیویٹرز اور 124 جو باتھ روم یا کمروں میں بند کیے گئے تھے ، ریسکیو کیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ اگرچہ گھر بچوں کیلئے محفوظ جگہ ہے لیکن والیدن کو بچوں کے حوالے سے لاپرواہی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ گھروں میں کام کرنے والے مزدوروں اور نوکروں کی بچوں کے حوالے سے تربیت اشد ضروری ہے اور والدین اس بات کو یقینی بنائیں۔
Source : Khaleej Times







