خلیج اردو
07 مارچ 2021
ریاض : سعودی عرب میں حکام نے 10 مساجد کو بند کر دیا ہے۔ مختلف پانچ علاقوں میں 10 نمازیوں میں کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
ان کیسز کے بعد گزشتہ 26 دنوں میں مختلف 218 مساجد کو بند کیا گیا ہے۔ ان مساجد میں سے 196 کو حفاظتی اقدامات کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
سعودی وزارت مذہبی امور اور گائیڈنس کے مطابق 3 مساجد کو ریاض ، قاسم ، شمالی اور مشرق بارڈر میں دو دو اور جنوبی دھران میں ایک مسجد کو بند کیا گیا۔
وزارت مذہبی امور نے نمازیوں کی جانب سے ان کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔ اس حوالے سے نمازیوں کی جانب سے تمام تر تعاون کی تعریف کی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ عوام کی مدد سے احتیطاطی تدابیر اپنانا خوش آئیند ہے۔
Source : Khaleej Times







