
خلیج اردو
07 جنوری 2021
دبئی : خواتین کے عالمی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
شیخ محمد نے متحدہ عرب امارات کی خواتین کی سائنسی ، معاشی اور سماجی کامیابیوں پر ان کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی ماؤں کو ملک کو عظیم بنانے پرمبارک باد دی ہے۔
انہوں نے ملک کی ترقی میں خواتین کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 2018 میں انہوں نے کہا تھا کہ اس کی ٹیم میں 70فیصد خواتین شامل ہیں ۔
حالیہ سالوں میں خواتین کے حوالے سے متحدہ عرب امارات نے بہترین اصلاحات کیے ہیں جس کا انسانی حقوق کے عالمی تنظیموں نے توثیق کی ہے۔ 2015 میں متحدہ عرب امارات میں خواتین نے 66 فیصد سرکاری ملازمتوں پر خود کو رکھا تھا۔
اگر عالمی سطح پر پارلیمنٹ میں نمائندگی کی بات کی جائے تو متحدہ عرب امارات کا پہلا نمبر آتا ہے۔ پارلیمنٹ کے 40 اراکین میں پچاس فیصد خواتین ہیں۔
Source : Khaleej Times







