متحدہ عرب امارات

جانیے اس سال متحدہ عرب امارات میں ماہ رمضان کا آغاز کب ہوگا اور عید الفطر کس تاریخ کو ہونے کا امکان ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

عرب یونیئن فار آسٹرانامی اینڈ اسپیس سائنس کے رکن اور ماہر فلکیات ابراہیم الجروان کے فلکیاتی حساب کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سال 2021 میں ماہ رمضان کا مقدس مہینہ 13 اپریل سے شروع ہوگا۔

الجروان کے مطابق رمضان کا مہینہ 30 دنوں کا ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر 13 مئی کو ہوگی۔  مزید برآں، ماہ شعبان 15 مارچ بروز پیر سے شروع ہوگا اور یہ مہینہ 29 دنوں کا ہونے کا امکان ہے۔

مزید برآں، یو اے ای کے سال 2021 کی نجی اور سرکاری چھٹیوں کے کلینڈر کےمطابق عید الفطر پر یو اے ای کے رہائشیوں کو 5 چھٹیاں ہوں گیں۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ سے بچنےکے لیے دبئی اور عجمان میں حکام کی جانب اس رمضان ٹینٹ سروس کینسل کر دی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button