خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے مفت کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرنے کے لیے ایک تیز ترین ٹیسٹنگ لیب قائم کی گئی ہے جو 90 منٹ ٹیسٹ رزلٹ فراہم کرتی ہے۔
ابوظہبی میڈیا آفس کے مطابق یہ اس ریجن کی پہلی لیب ہوگی جو ایئرپورٹ اندر قائم کی گئی ہے اور جو دنیا کی تیز ترین لیبارٹریوں میں سے ایک ہے۔
میڈیا آفس کے مطابق "یہ لیبارٹری روزانہ 20 ہزار مسافروں کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ لیبارٹری فضائی سفر کے پروسیجر اور قرنطینہ سے متعلق اقدامات کے لیے سہولت فراہم کرے گی”َ۔
اس لیبارٹری کو پیور ہیلتھ اور تاموہ ہیلتھ کیئر کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے۔
مزید برآں، خیال رہے کہ ابوظہبی آنےوالے تمام مسافروں کو سفر سے 96 گھنٹے پہلے کورونا کی منفی رپورٹ حاصل کرنا ہوگی اور ابوظہبی پہنچنے کے بعد انکا کا ایک اور ٹیسٹ کیا جائے گا۔
اور ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 اور 3 پر پہنچنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ اس لیبارٹری پر کیے جائیں گے۔ اور ٹیسٹ رزلٹ انکے واٹس ایپ یا موبائل نمبر پر بھیج دیئے جائیں اور الحسن موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہوں گے۔
#AbuDhabi Airports, in partnership with @PureHealthae and Tamouh Healthcare, has launched a new free rapid PCR #Covid_19 test for all arrivals @AUH, with results provided by the region’s first in-airport laboratory in approximately 90 minutes.
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) March 9, 2021
منفی رپورٹ حاصل کرنے والے اور گرین لسٹ ممالک سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ نہیں کیا جائے گا۔ باقی تمام مسافروں کو خود کو 10 دنوں کے لیے قرنطینہ کیا جائے گا اور انہیں ٹریکنگ کے لیے فراہم کی گئی گھڑی باندھنی ہوگی۔
Source: Khaleej Times







