متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ملک میں نسوار کی بڑی فیکٹری ضبط ، 143 تمباکو ضبط کر لیا گیا

خلیج اردو
10 مارچ 2021
شارجہ : متحدہ عرب امارات میں ممنوع تمباکو نسوار کے 143 ٹن اور اس کے خام مال کو ضبط کر لیا گیا۔ اس کیلئے دھاید میں ایک غیر قانونی کارخانہ بنایا گیا تھا۔ الدھائید شہر کی بلدیہ نے اپنے پیغام میں اس کارروائی کی تصدیق کی ہے۔

بلدیہ کے ڈائریکٹر علی مصباح ال تونائیجی نے بتایا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کو نشانہ بنانے والے کریک ڈاؤن کے دوران بلدیہ انسپکٹرز صیح المحب کے علاقے میں ایک کھیت سے مواد ضبط کرنے میں کامیاب ملی۔

ال تونائیجی نے کہا ہے کہ نسوارکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد مزدوروں کو رنگے ہاتھوں بھی پکڑا گیا۔ سول انتظامیہ کی ٹیمیں فارم پر نگرانی کر رہی تھیں جب انہیں وہاں کی غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں اطلاع ملی۔ اٹیم نے مزدوروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی اور ان میں سے کچھ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔

مزدوروں کے ذریعہ گودام میں موجود فیکٹری کو نسوار کی تیاری ، تجارت اور ذخیرہ کرنےکیلئے غیر قانونی طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 143 ٹن مواد ضبط کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ جسے محفوظ طریقے سے کامیابی کے ساتھ ضائع کیا گیا۔ فیکٹری سے پکڑے گئے کارکنوں کو قانونی کارروائی کیلئے حکام کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔

ال تونائیجی نے نشاندہی کی ہے کہ چھاپوں اور معائنے کی مختلف مہمات بلدیہ کے اس منصوبے کا ایک حصہ ہیں جس کا مقصد شہر کو صحت مند اور رہنے کیلئے ایک مثالی مقام کو یقینی بنانا ہے۔

نسوار ایک قسم کی تمباکو نوشی ہے جو پاکستان ، افغانستان ، وسطی ایشیاء اور ایران کے کچھ حصوں میں لوگوں میں بڑے پیمانے پر کافی مقبول ہے۔ متحدہ عرب امارات میں سبز تمباکو اور چونے کے پاؤڈر ، نسوار کے مرکب پر پابندی ہے۔

اس کو صحت کیلئے سیگریٹ سے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کی تیاری میں شامل نقصان دہ مواد استعمال ہوتا ہے جو کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button