خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی کی ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے عوامی صحت کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں کھانے پینے کی دو دکانیں عارضی طور پر بند کر دیں۔
بند کی جانے والے دو ہوٹلوں میں سے ایک کیفے ٹیریا العین میں واقع ہے جبکہ دوسرا ریستوران ابوظہبی میں ہے۔ دونوں ہوٹلوں کو کھانے پینے کے سامان کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر بند کیا گیا ہے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب بدھ کے روز واضح کیا گیا ہے کہ السلطان ہٹ کو حفظان صحت اور سیفٹی کے دیگر قواعد کی بار بار خلاف ورزی کا مرتکب پائے جانے کے بعد بند کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کیفے ٹیریا کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی رپورٹ تین مختلف مواقعوں پر موصول ہوئی جس کے بعد کیفے کو فائنل وارننگ اس وقت جاری کی گئی جب اس کے کچن میں حفظان صحت کے ناقص انتظامات دیکھے گئے۔
روپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمے کے "انسپیکٹروں ایک مہینے تک کیفے کے کچن میں کیڑے مکوڑوں کو کی بڑی مقدار کو دیکھا۔ جس سے کھانے کے سامان آلودہ ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے جس سے صارفین کی صحت کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔ اور کیفے کا مالک اس مسئلے کو دور کرنے میں ناکام رہا”۔
اس کے علاوہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ابوظہبی میں واقع سٹی اسٹار فوڈز نامی ریستوران کو بھی حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے کے الزام میں بند کر دیا ہے۔ ریستوران پر الزام ہے ریستوران میں جس جگہ کھانا تیار ہوتا ہے اس جگہ پر صفائی اور حفظان صحت بندوبست ناکافی تھا۔

حکام نے اس ریستوران کو بند کرنے کی رپورٹ میں بتایا کہ اس ریستوارن کی جانب سے تین بار خلاف ورزی کا مرتکب ہونے کے بعد دو وارننگ جاری کی گئیں لیکن انتظامیہ ان مسائل کو ختم کرنے میں ناکام رہی جس کے نتیجے میں ہوٹل بند کر دیا گیا۔
مزید برآں، اتھارٹی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ دونوں ہوٹل اس وقت تک بند رہیں جب تک وہ ان غلطیوں کو سدھار نہیں لیتے۔ اور حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسی خلاف ورزیوں کی شکایت ٹال فری نمبر 800555 پر کریں۔
Source: Gulf News







