خلیج اردو آن لائن:
دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم و نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم اپنے بھائی شیخ ہمدان بن راشد المکتوم کی جلد صحتیابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں اظہار کیا ہے۔
شیخ محمد نے ٹوئیٹر اپنے بھائی کے لیے دعا ان الفاظ میں مانگی: "میرے بھائی اورمیرے دوست، اللہ تمہیں صحت دے، اللہ تمہیں حفظات میں رکھے، اللہ تمیں برکت دے”۔
شیخ محمد کی جانب سے اس دعائیہ ٹوئیٹ کے بعد یو اے ای کے رہنماؤں، شہریوں اور رہائشیوں کی جانب سے شیخ ہمدان بن راشد کی صحتیابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں سے سوشل میڈیا بھر گیا۔
أخي وعضيدي.. شافاك الله .. عافاك الله .. رعاك الله .. pic.twitter.com/kPR9L0IVC4
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) March 9, 2021
لوگوں کی جانب سے شیخ ہمدان بن محمد کی یو اے ای کے لیے خدمات کو یاد کیا گیا اور سراہا گیا۔
خیا رہے کہ شیخ ہمدان بن راشد المکتوم دبئی ڈپٹی رولر اور فنانس منسٹر ہیں۔ اور گزشتہ سال ستمبر میں ہی بیرون ملک سے سرجری کروا کے واپس لوٹے ہیں۔
Source: Khaleej Times







